2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:36
چین میں ایشیاکا سب سے بڑا ہیلو کِٹی تھیم پارک
بیجنگ ......چین کے صوبے ژی جیانگ کی آنجی کاؤنٹی میں ایشیا کے سب سے بڑا ہیلو کٹی تھیم پارک کے دروازے گذشتہ روزنئے سال کے آغاز کیساتھ ہی عام عوام کیلئے کھول دیے گئے۔323ملین ڈالرکی لاگت سے تیارہونے والا یہ ہیلو کٹی تھیم پارک9اعشاریہ5ہیکڑ رقبے پر محیط ہے۔ کارٹون کردار ہیلو کٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس ہیلو کٹی تھیم پارک کو11حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں قدرت کے پانچ عناصر لکڑی،پانی،آگ،دھات اور ارتھ کو ذہن میں پانچ گارڈن زونز ڈیزائن کیے گئے۔اسکے علاوہ اس ہیلو کٹی پارک میں جہاں ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید تھیم لیے شاندار ریسورٹ ہے وہیں ہیلو کٹی تھیم فیرس وہیل کیساتھ ساتھ ہیلو کٹی سے جڑی اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں،کھانے پینے کی شاپس اور مووی تھیٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ہیلو کٹی تھیم پارک کے منتظمین کا ماننا ہے کہ دنیا بھر سے ہر سال کم وبیش ایک ملین افرادیہاں کا رُخ کریں گے جہاں بچوں کاداخلہ ٹکٹ32سے42ڈالر جبکہ بڑوں کا 42سے52ڈالر تک رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دنیا کا تیسرا ہیلو کٹی تھیم پارک ہے جبکہ ہیلو کٹی تھیم کے مزید دو پارکس پورو لینڈ اورہارمونی لینڈ جاپان میں موجود ہیں۔