3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:55
دبئی میں 2 کار سواروں نے طویل ترین ڈرفٹنگ کا ریکارڈ قائم کرلیا
دبئی........ایڈونچر کے شوقین نو جوان کسی بھی قسم کے کر تب کو سر انجام دینے کے لئے جا ن جوکھم میں ڈالنے سے بھی پر ہیز نہیں کر تے اور خاص طور پر جب بات ہو عالمی ریکارڈ کی تو منچلوں کو بھلا کون روک سکتا ہے۔دبئی میں بھی ایسے ہی دو منچلے کار سواروں نے بیک وقت کرتب کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے طویل ترین ڈرفٹنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔اردن سے تعلق رکھنے والے احمد داہم اور آئرلینڈ کے رہائشی جیمز ڈین نامی دونوں کار سواروں نے بغیر کسی وقفے کے 28.52کلو میٹر طویل ڈرفٹنگ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔دونوں کار سواروں نے یہ طویل فاصلہ 44منٹ میں طے کیا اور اس دوران شاندار ڈرفٹنگ کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔