3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:11
13 فٹ لمبے اژدھے نے 14 ماہ کی ننھی پری سے دوستی گاڑھ لی
نیویارک.......یوں تو اکثر لوگ سانپ کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کو اس جانور کے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیتے مگر پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔جی ہاں ذرا ملئے امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 14 ماہ کی اس بچی سے جس نے اژدہے سے دوستی گاڑھ لی ہے اور ہر وقت اس سے لپٹ کر کھیلتی رہتی ہے۔اس کے والدین کا کہنا ہے کہ 13فٹ لمبا یہ اژدھا ان کا پالتو جانور ہے جو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اور ننھے پری کا بھی خوب دل بہلاتا ہے۔