تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55

اسپین میں سونے کے ذرات سے بنی مہنگی ترین ڈبل روٹی

میڈریڈ.........اب کھانے پینے کی چیزیں بھی پرتعیش اشیاء میں شمار ہوں گی جن میں سونے چاندی کے ذرات شامل کیے جارہے ہیں۔ جی ہاں بالکل، اسپین میں سونے کے ذرات سے بھری دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ اسپین کے قصبے الغاطوسن کی پین پینا بیکری میں میدے اور شہد کے ساتھ سونے کے ذرات ملاکر ڈبل روٹی بیک کر کے اسے 117یورو (93پاؤنڈ،145ڈالر)میں فروخت کیا جارہا ہے۔ 400گرام(14اونس)وزن کی حامل ہر ڈبل روٹی میں100یورو قیمت کی حامل 250ملی گرام گولڈ ڈسٹ شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.