تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:53

مضبوط ترین شیشہ۔ کلہاڑی بھی آزما لیں، ٹوٹے گا نہیں!

نیویارک.....یوں تو شیشے اپنی نزاکت کی وجہ سے مشہور ہے تاہم ایک ڈچ کمپنی نے ایسا انوکھا شیشہ تیار کیا ہے جس کا مضبوطی میں دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ کئی تہوں پر مشتمل خاص طور ڈیزائن کئے گئے اس گلاس پر کتنی ہی تیز دھار اور مضبوط شے سے وار کیوں نہ کر لیا جائے یہ ٹوٹنے سے محفو ظ رہتا ہے ۔ ایک آزمائش کے دوران تقریباً6 منٹوں تک اس پرکدال اور کلہاڑیوں کے زور دار وار کئے گئے لیکن شیشہ میں صرف چند دڑا ریں ہی پڑیں۔اس مضبوط ترین شیشے کو بینک ، شو رومزاور میوزیم میں نصب کرنے کیلئے بہترین قرار دیاجا رہا ہے جہاں موجود رقم اور قیمتی اشیا چوروں سے مکمل محفوظ رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.