4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:14
چین: باپوں کا بیٹیوں کے بال سنوارنے کا عالمی رکارڈ
بیجنگ........بیٹیوں کے بال بنانے کے ذمہ داری روایتی طور پر ماؤں کی ہوتی ہے لیکن چین میں باپوں نے بیٹیوں کے بال سنوارنے کا عالمی رکارڈ قائم کردیا ہے۔عام تاثر ہے کہ بیٹے ماں کے اور بیٹیاں باپ کی لاڈلی ہوتی ہیں ۔ اسی لاڈ و پیار کے مظاہرے کے لیے چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں کرایا گیا انوکھا مقابلہ ۔ یہاں ننھی پریوں کے بال سنوارنے کے لیے باپوں کو ذمہ داری سوپنی گئی۔ سیکڑوں ڈیڈی ہیئر برش سنبھالے میدان میں آئے۔ اپنی بیٹیوں کے نت نئے انداز سے بال بھی بنائے اور انہیں سجایا بھی۔ اس مقابلے میں باپ اور بیٹی کی 372 جوڑیوں نے حصہ لیا اور نیا عالمی رکارڈ بھی قائم کردیا جو گنیز ورلڈ رکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔