4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:46
چین میں سالانہ آئس فیسٹول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
بیجنگ........چین میں سالانہ آئس فیسٹول کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، فیسٹیول پانچ جنوری سےشروع ہوگا۔ اکتیسواں آئس اینڈ سنو فیسٹول چین کے نیشنل ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔ آرٹسٹوں نے برف سے مجسمے تیار کر لیے ہیں اوران مجسموں کے دیکھنے کے لیے چین کے مختلف حصوں سے سیاح آنا شروع ہوگئے ہیں۔