تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:3

چین میں آئس سوئمنگ فیسٹیول، ٹھنڈے ٹھار پانی میں ڈبکیاں

بیجنگ .........چین میں منعقد ہوا سالانہ آئس سوئمنگ فیسٹیول، مقامی افراد اور غیر ملکی سیاحوں نے فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی۔شدید یخ بستہ ہوائیں،سرد موسم اور درجہ حرارت صفر ڈگری سے بھی کم۔ ایسے خطرناک موسم میں سوئمنگ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن اِسی ٹھنڈ میں چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں منایا گیا آئس سوئمنگ فیسٹیول ۔ جہاں، سرپھرے تیراکوں نے منفی 17ڈگری درجہ حرارت میں سوئمنگ کی۔ ہربن میں جاری اس دو روزہ آئس سوئمنگ فیسٹیول میں 700تیراکوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ تیراکوں نے ٹھنڈے ٹھار پانی میں لگائی ڈبکیاں اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.