5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:56
جاپان میں نئے سال کے آغاز پر ٹونا مچھلی کی پہلی نیلامی
ٹوکیو.........جاپان میں نئے سال کے آغاز پر 180کلو گرام وزنی ٹونا مچھلی کی 37ہزار5سو ڈالر میں پہلی نیلامی ہوئی، نیوائیر ٹونا آکشن کا اہتمام دارالحکومت ٹوکیو میں کیا گیا۔ ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے180 کلو وزنی ٹونا مچھلی 37ہزار5سو ڈالر میں خریدی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کیلئے بہترین ہے،جیتی گئی ٹونا مچھلی ان کے ریسٹورنٹ میں آنے والے ایک ہزار افراد کیلئے کافی ہوگی۔