5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:51
ہالی ووڈ کیلئے مستقبل کا ایک اور بروس لی تیار
نیویارک.....بروس لی کے 4 سالہ مداح نے انٹرنیٹ پر دْھوم مچادی۔ایکشن فلموں کے ہیرو اور عالمی شہرت یافتہ اداکار کے مداح تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن اس ننھے میاں کی تو بات ہی کچھ نرالی ہے۔جی ہاں چین سے تعلق رکھنے والا بروس لی کا یہ 4سالہ مداح اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ہو بہو نقل کرتا ہے اور تمام اسسٹنٹ شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔4سالہ ننھے میاں کے ایکشن پر مبنی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ بڑا ہوکر ہالی ووڈ میں بروس لی کی کمی پوری کردے۔