تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:38

اب معذور افراد کیلئے وہیل چیئر کے ساتھ کھڑے رہنا ممکن

نیویارک......چلیئن کمپنی نے منفرد وہیل چیئر تیار کرلی۔معذور افراد کیلئے خوشخبری۔اب وہیل چیئر پر بیٹھنے کے علاوہ کھڑا رہنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔جی ہاں بالکل چلیئن نے منفرد اسٹینڈ اپ وہیل چیئر تیار کرلی ہے۔چلی کی کمپنی کیرون نے معذوری کے شکار افراد کیلئے ایسی وہیل چیئر ڈیزائن کی ہے جسکا بٹن دباتا ہے وہ کھڑے ہوکر دنیا کا نظارہ یکسر مختلف انداز میں کرسکیں گے۔معذور افراد اب احساسِ محرومی سے چھٹکارا پاتے ہوئے ناصرف واش روم استعمال کرسکیں گے بلکہ کھڑکی کھولنے اور برتن دھونے سے لیکر عام افراد کی طرح دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات چیت بھی کرسکیں گے۔معذور افراد کے دھڑ اور گھٹنوں کیلئے لاکنگ میکنزم لیے گیٹ اپ نامی یہ منفرد وہیل چیئر 1ہزار 600ڈالر کی قیمتِ فروخت کے ساتھ سین ٹیاگو میں فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.