تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:0

روس ـ:کرنسی کی قدر کم ،عوام کا پر تعیش گاڑیوں کی طرف رجحان

ماسکو.......... روس میں کرنسی روبل کی قدر کم ہونے کے ساتھ عوام کا رجحان پر تعیش گاڑیوں کی طرف ہوگیا ہے۔ کرائمیا کے روس سے الحاق اور مشرقی یوکرین میں ہنگاموں کے الزام کے بعد امریکا اور مغربی ملکوں کی جانب سے روس پر کڑی پابندیاں لگائی گئیں۔ جس کے بعد سے روسی کرنسی روبل مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ کاریں بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تیزی سے آنے والی تبدیلی کے باعث نئی کاروں کی ڈیلوری روک دی گئی ہے۔ ایک دہائی قبل خیال کیا جارہا تھا کہ روس، گاڑیوں کی مارکیٹ میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دے گا اور اب کرنسی کی قدر کم ہونے سے کچھ کمپنیوں کے دیوالیہ کا خطر ہوگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.