تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:56

کولمبیا: فیکٹری میں لگنے والی آگ نے آتش بازی کا سماںباندھ دیا

کولمبیا.........کولمبیامیں آتش بازی کاسامان بنانیوالی فیکٹری میں آگ لگنے سے پھٹنے والے پٹاخوں نے شاندار آتش بازی کا سماں باندھ دیا۔دنیا بھر میں مختلف تقریبات اور خاص طور پر نئے سال کی آمد کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ جہاں ایک طرف تو یہ مظاہرے بہت سے لوگوں کیلئے خوشی کا سبب بنتے ہیں وہیں دوسری جانب اُنکے باعث کئی لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔کولمبیامیں آتش بازی کا سمان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث پٹاخے پھوٹنے کا سلسلہ شروع ہوا تو رُکنے کا نام نہ لیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ذخمی بھی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔آگ کے باعث پھٹنے والے پٹاخوں اور دھماکوں نے غیر ارادی طور پرآتش بازی کا ایسا خوبصورت نظارہ تخلیق کیاکہ جہاں ایک طرف لوگ جان بچاکر بھاگتے نظر آئے وہیں دوسری جانب دور کھڑے لوگ حیرت سے دنگ دیکھتے ہی رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.