تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:20

چین میں شاپنگ مال کی چھت پر قائم انوکھی فٹ بال پِچ

بیجنگ ......فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم ہے جس کے گراؤنڈز یوں تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اس پچ کی تو بات ہی نرالی ہے۔جی ہاں چین کے صوبے ژجیانگ میں قائم مصنوعی فٹ بال پچ ایک شاپنگ مال کی چھت پر بنائی گئی ہے جو کھلاڑیوں کو ایک منفرد مزہ فراہم کرتی ہے۔شہر میں وسیع و عریض گراؤنڈ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں بنائی گئی یہ مصنوعی فٹ بال پچ بلند عمارتوں کے وسط میں واقع شاپنگ مال کی چھت پر قائم ہے ۔گراؤنڈ کے چاروں اطراف جنگلا بنایا گیا جو بال کو نیچے جانے سے روکتا ہے جبکہ جنگلے کے باہر کا کچھ حصہ تماشائیوں کیلئے چھوڑا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.