7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:13
برازیل: بے قابو گاڑی دفتر میںگھس گئی، خاتون بال بال بچ گئیں
برازیلیا...... جان بچی سو لاکھوں پائے، ایسا ہی کچھ ہوا برازیل میں ایک خاتون کے ساتھ، جب کام کے دوران اچانک دفتر میں ایک گاڑی گھس آئی ۔ بے قابو گاڑی اچانک اُس وقت دیوار توڑتی ہوئی دفتر کے اندر داخل ہو گئی، جب خاتون ملازمہ اور دیگر عملہ اپنے کام میں مصروف تھا۔ حادثہ ہوتے ہی تمام ملازمین نے دوڑیں لگا دیں، تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت سترہ افراد کو معمولی زخم آئے ۔