تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:17

حقیقت سے قریب تر آئل پینٹنگز !!

برلن .....آئل پینٹنگ کی بدولت شاہکار تصاویر بنانیوالے جرمن مصور نے نقادوں کو حیران کردیا۔کچھ آرٹسٹ اپنے تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے کہیں تو پینٹنگ برش کا سہار الیتے ہیں تو کچھ مجسمہ سازی کا میدان چن لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے فن کار بھی ہیں جو آئل پینٹنگ کے سہارے ایسے شاہکار تخلیق کردیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیک ڈارگس کا شمار بھی ایسے ہی فن کاروں میں کیا جاسکتا ہے جنہیںآئل پینٹنگ کے ذریعے حقیقت سے قریب تک دِکھا ئی دینے والی تصاویر بنانے میں کمال حاصل ہے۔مائیک رنگوں سے کھیلتے ہوئے کینوس پر اپنی انگلیوں اور پینٹنگ برش سے ایسے پورٹریٹس تیار کرتاہے کہ کیمرے سے کھینچی گئی کسی فوٹوگراف کا ساگمان ہوتا ہے۔اس با صلاحیت فنکار کاحال ہی میں تیار کردہ آرٹ ورک دیکھ کر فنی نقاد بھی نہ صرف دنگ رہ گئے بلکہ اسے داد دیے بغیربھی نہ رہ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.