تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:12

ریتیلی زمین پر لینڈ رور کا حیران کا خاکہ!!

لندن ......ماہرفنکاروں نے ریتیلی زمین میں برطانیہ کا سب سے بڑا لینڈ رووَر کا خاکہ بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔یوں تو مہارت سے بھرپور فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ با صلاحیت لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے فن کا ثبوت مختلف انداز میں پیش کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔برطانیہ کےAngleseyساحل پر بھی ماہر آرٹسٹوں کی ایک ٹیم نے ملکر چھ لینڈ رووَر ریتیلی مٹی پر چلاتے ہوئے 4اعشاریہ52کلومیٹرلمبی لائن یوں بنا ئی کہ لینڈ رووَر کا خاکہ اُبھر کر سامنے آگیا۔ان سینڈ آرٹسٹوں نے چھ لینڈ رووَر کے پیچھے ایسا آلہ نصب کیا جو عموماًکھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی بدولت جیسے جیسے گاڑیاں مقررہ راستوں پر ایک خاص ترتیب میں چلتی جاتیں زمین میں کھدائی شروع ہو جاتی اور یوں برطانیہ کی سب سے بڑی لینڈ رووَر کی زمین پر ڈرائینگ بنا کر فنکاروں نے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.