12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:45
خطرناک ترین بر فیلی پہاڑی پر نڈر امریکی کھلاڑی کی اسکی انگ
کیلیفورنیا......خطرناک ترین بر فیلی پہاڑی پر نڈر امریکی کھلاڑی نے اسکی انگ کے مزے لوٹے۔عام طور پر دنیا بھر میں بر فیلی زمین پر اسکی اننگ کرتے ہوئے توازن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن الاسکا کی اس خطرناک ترین چوٹی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جہاں سے اسکی انگ کا مظاہرہ نا ممکن نظر آتا ہے ۔ جناب ہر ناممکن کام کو ممکن بنانے والے ہی تو حقیقی کھلاڑی ہوتے ہیں ، ایک ایسے ہی جانباز سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جس نے عمودی طرز کی خطرناک ترین چوٹی پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31سالہ کوڈی ٹاؤن سینڈ نے الاسکا کی کی بر فیلی پہاڑوں پرمحض پانچ فٹ چوڑے راستے پر اسکی اننگ کرتے ہوئے سرکنا شروع کیا توایڈونچر کے مزے لوٹتے ہوئے کامیابی سے زمین تک پہنچ گیا۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی