12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:49
ایکواڈور کے قصبے میں سالانہ ڈیول ڈانس فیسٹیول کا انعقاد
کوئٹو......ہر سال کی طرح اس سال بھی ایکواڈور کے قصبے ایندین میں سالانہ ڈیولز ڈانس فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا ۔Devils of Pillaroنامی اس فیسٹیول میں ہزاروں مقامی افراد شیطانی ماسک لگائے اور لال رنگ کے مخصوص کاسٹیومزپہنے مرکزی شاہراہوں پر نکل آتے ہیں ۔اس موقع پر بچے بڑے،مرد و خواتین سب ہی اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اورانتہائی جارحانہ اندازمیں رقص کرتے نظر آتے ہیں۔