12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:47
امریکا میں تین بھائیوں نے برف سے 12فٹ اونچا کچھوا بنا ڈالا
نیویارک..........امریکا میں تین بھائیوں نے برف سے12فٹ اونچا کچھوا بناڈالا۔امریکی ریاست منی سوٹا کے تین بھائی برف سے مجسمے بنانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، ان کا تازہ ترین شاہکار یہ کچھوا ہے جو 12فٹ اونچا،37فٹ لمبا اور34فٹ چوڑا ہے۔ گھر کے اگلے حصے میں موجود اس برفیلے کچھوے کا صرف اوپری خول تراشنے میں ان بھائیوں کو دس گھنٹے لگے اور اب مکمل ہونے کے بعد آج کل یہ مقامی افراد اور پڑوسیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔