12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:17
برطانوی شخص نے کم جگہ میں گاڑی پارک کرنے کا ریکارڈ بنا لیا
لندن........برطانوی اسٹنٹ مین نےانتہائی مہارت سے دو گاڑیوں کے درمیان گاڑی پارک کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔برطانوی کاؤٹنی گلوسسٹر سے تعلق رکھنے والے الیسٹر موفاٹ نے گینزورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کی موجودگی میں کم سے کم جگہ میں پارکنگ کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ موفاٹ نے دو گاڑیوں کے درمیان صرف7 اعشاریہ5سینٹی میٹر کی جگہ بچاتے ہوئے عام سائز کی گاڑی مہارت سے پارک کر دکھائی اوراپنا نام گینز ریکارڈ میں درج کروالیا۔