13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:14
ڈیٹرائٹ آٹو شو میں گاڑیوں کے جدید ماڈلز
ڈیٹرائٹ ......امریکا میں بین الاقوامی آٹوشوپوری آب وتاب کے ساتھ شروع ہوگیا، جدید کاروں کے نظارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں آٹو شو کے پہلے دن الیکٹرک کاروں، ایندھن بچانے والی ہائبرڈز اور اسپورٹس گاڑیوں کے جلووں نے رنگ بکھیر دیئے۔ شیورلیٹ، مرسڈیز بینز اور وولٹ کے نئے ماڈلز نے خوب داد سمیٹی، آٹو شو 25 جنوری تک جاری رہے گا۔