تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:23

نیدر لینڈ :ریسٹورنٹ میں ویٹریس کی سریلی آواز کا جادو

ایمسٹرڈیم ......... ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے جانے والوں کو اکثر اوقات دیر سے کھانا ملنے کی شکایت رہتی ہے اور اس دوران سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس ریسٹورنٹ نے اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے۔ نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم نارتھ کورین ریسٹورنٹ میں ویٹریس کھانے کی تیاری کے دوران اپنی سْریلی آواز کا جادو جگاکر گاہکوں کا دل لبھاتی ہیں۔ خوش شکل ویٹریس ریسٹورنٹ میں آنے والوں سے کھانے کا آرڈر لیتی ہیں اور پھر اس کی تیاری کے دوران گلوکاری کی براہ راست پرفارمنس دیتی ہیں جس سے کھانے کی تیاری کا مرحلہ بھی گزر جاتا ہے اور انتظار کرنے والوں کو تفریح بھی مل جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.