13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:39
بندر شرارتی ضرور ہوتا ہے،بے وقوف نہیں
بیجنگ .........عقلمند بندر نے آئینے میں دیکھ کر چہرے پر لگا داغ پہچان لیا۔ بندروں کی شرارتوں کے قصے تو آپ نے کئی ایک سن رکھے ہونگے لیکن بندر شرارتی ضرور ہے ،بے وقوف ہرگز نہیں۔ بندر کے چہرے پر سرخ رنگ کا داغ لگاکر اسے آئینے کے سامنے چھوڑ دیا۔ بندر نے جوں ہی آئینے میں اپنا چہرہ دیکھا تو گال پر لگے سرخ داغ کو پہچان لیا اور اپنے ہاتھ سے رگڑ کر اسے اپنے چہرے سے ہٹادیا۔ اس بندر کے چہرے پر داغ در اصل چینی سائنسدانوں نے ایک تجربے کے طور پر لگایا تھا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا بندر آئینے میں اپنا چہرہ پہچان سکتے ہیں یا نہیں۔