13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48
جنگل کے بادشاہ کو اپنے بچوں کی طرح رکھنے والا بہادرشخص
دبئی .......... جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے شیرکے قریب بھی پھٹکنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اگر شیر اتنا ملنسار اور انسان دوست ہو تو کیا ہی بات ہے۔ 69سالہ فریکی وان سلنس نامی شخص کے ساتھ رہنے والا یہ پالتو شیر اپنے مالک سے اس قدر مانوس ہوچکا ہے کہ نہ صرف اسے گلے لگاتا ہے بلکہ خوب پیار بھی کرتا ہے۔ 11سالہ زیون نامی اس شیر کو فریکی نے اس کی پیدائش کے چند ہی روز بعد گود لے لیا تھا اور اس وقت سے یہ دونوں ساتھ ساتھ ہی رہتے ہیں۔ فریکی نے نہ صرف اپنے پالتو شیر کو گھر میں کھلا چھوڑا ہوا ہے بلکہ یہ رات کو بستر پر بھی اسے اپنے ساتھ سلاتا ہے۔ فریکی کا کہنا ہے کہ وہ ہر 4گھنٹے بعد شیر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا ہے اور 11سال ساتھ رہنے کی وجہ سے وہ اسے اپنے بچوں کی طرح چاہنے لگا ہے۔