13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:26
ریٹائرڈپرنسپل نے نیویارک کی تاریخ کی سب بڑی لاٹری جیت لی
نیویارک..........دینے والا جب بھی دیتا ہےچھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔ امریکی بابا جی پراسی برس کی عمر میں پیسے کی برسات ہوگئی۔ ڈائمنڈ نامی بڑے میاں کو گولڈن چانس مل گیا، 32کروڑ کی لاٹری سے بتیسی کھل اٹھی ۔80برس کے امریکی بابا جی نے ساری عمر پیسے کا سپنا دیکھا ہوگالیکن اوپر والا ایسا چھپر پھاڑ کر دے گا یہ کبھی سپنے میں بھی نہ سوچا ہوگا۔بڑے میاں کے بڑوں نےبھی ڈائمنڈ نام کیا سوچ کر رکھا کہ اسی سال بعد قسمت نے لاٹری کی صورت میں 32کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا جیک پاٹ لگادیا۔ پاکستانی کرنسی کی بات کریں تو لاٹ صاحب کروڑ پتی نہیں، ارب پتی بن چکے ہیں،ایک ہی جھٹکے میں ساڑھے 32ارب روپے جیب کے اندر۔