13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
تھری ڈی پرنٹرسےتیارکردہ چلنے کےلائق گاڑی نمائش کیلئے پیش
نیویارک.......تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیارکردہ دنیا کی سب سے پہلی چلنے کے لائق گاڑی ڈیٹرائٹ آٹو شو میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔ آٹو میکرفرم لوکل موٹرز نے گاڑی کے مختلف پرزوں کو 40حصوں میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پرنٹ کرتے ہوئے مشینری کے ذریعے ایک گاڑی کی شکل میں یکجا کیا۔ اس گاڑی کی وائرنگ، بیٹری اور ٹائرز وغیرہ دیگر ذرائع سے حاصل کرکے منسلک کیے گئے۔ 1ہزار500 پونڈ وزن کی حامل یہ گاڑی 40میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی قیمت ِ فروخت 18ہزار ڈالر ہے۔