تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:27

برازیل:گرمی سے بے حال جانوروں کی ٹھنڈے پھلوں سے تواضع

ریو ڈی جنیرو......برازیل کے چڑیاگھر میں گرمی سے بے حال جانوروں کی روزانہ ٹھنڈے ٹھار پھلوں سے خوب تواضع کی جاتی ہے۔ ریو ڈی جنیرو میں شدید گرمی سے شہریوں کے علاوہ چڑیا گھر کے جانور بھی پریشان نظر آتے ہیں ۔ انتظامیہ نے گرمی سے بے حال جانوروں کی تواضع کے لیے جمے ہوئے پھل ان کے پنجروں میں پیش کرنا شروع کردیئے ہیں۔ جانور بھی اس دعوت پر خوب خوش ہیں اور مزے لے لے کر پھلوں کی دعوت اُڑاتے ہیں ۔ کچھ جانوروں کو آئس کریم بھی دی جاتی ہے۔ان جانوروں کو روزانہ ان کی من پسند 2 ٹن خوراک دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.