14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:23
پالتو کتوں کیلئے وینڈنگ مشین ،ہدف مکمل کرنے پر ڈاگ فوڈ
لندن........کتوں کیلئے تیار کردہ انوکھی وینڈنگ مشین،چیلنج مکمل کرلیا تو مزیدار ڈاگ فوڈ ملے گا۔ برطانیہ میں پالتو کتوں کیلئے ایک منفرد وینڈنگ مشین متعارف کروائی گئی ہے جس کا چیلنج اگر کتے مکمل کرلیں تو انہیں انعام کے طور پر مزیدار ڈاگ فوڈ دیا جاتا ہے۔ یہ وینڈنگ مشین ایک ڈاگ فوڈ میکر کمپنی کی جا نب سے تیار کئی گئی ہے جس میں نصب پلاسٹک کی ہڈی کو جیسے ہی کتے نیچے کی جانب کھینچتے ہیں تو مشین میں سے ایک گیند نکلتی ہے۔ اب یہاں کتوں کا چیلنج یہ ہے کہ انہیں مشین سے نکلتی گیند کو منہ میں دبوچ کر وینڈنگ مشین مین واپس لا کر ڈالنا ہے جس کے بدلے مشین انہیں لذیدکھانا پیش کرتی ہے۔