تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:39

10سالہ لڑکا نے واشنگ مشین بجاکر مدھر دھن تخلیق کر ڈالی

دبئی .......... موسیقی کی صلاحیتوں سے مالا مال بچے نے واشنگ مشین بجاکر مدھر دھن تخلیق کر ڈالی۔ اس ویڈیو میں نظر آنیوالے بچے نے اپنی بے مثال صلاحیت کی بدولت ثابت کردیا ہے کہ جب انسان میں ذہانت کیساتھ ساتھ ہنر بھی موجود ہو تو میوزک ترتیب دینے کیلئے کسی خاص میوزیکل آلات کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ 10سالہ لڑکا کپڑے دھونے والی مشین کو اپنے ننھے ہاتھوں سے اس طرح بجاتا ہے کہ اس سے اُٹھنے والی آوازیں شور کے بجائے محسور کن موسیقی میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ بچے کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ واشنگ مشین کو خاص ترتیب اور انداز سے اس طرح بجاتا ہے کہ اُٹھنے والی آوازیں کسی ڈرم کو بجانے سے پیداہو نیوالے میوزک سے کم نہیں لگتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.