14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:55
پیانو بجا کر آواز کا جادو جگانے والا انوکھا کتا
دبئی ..........پیانو بجا کر آواز کا جادو جگاتا انوکھا کتا۔ میوزک کا شوق صرف انسانوں ہی کو نہیں ہوتا بلکہ اس میدان میں ایک ماہر پیانسٹ کتا بھی اتر آیا ہے جو اپنے پنجوں سے پیانو بجا کر اپنے فن کا جادو جگاتا ہے۔ یہ کوئی دھوکہ یا اتفا ق نہیں ہے بلکہ یہ کتا حقیقتاً پیانو بجانا جانتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے آواز میں گانا بھی گاتا ہے۔ اس کتے کو ناصرف سُروں کی اچھی پہچان ہے بلکہ باقاعدہ طور پر پیانو سے اٹھنے والی مختلف دُھنوں پر گاکر محظوظ ہوتا ہے۔