تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:11

جاپانی ماہرین نے تیراکی میں ماہر جدید روبوٹ تیار کرلیا

ٹوکیو...........صرف انسان ہی نہیں بلکہ اب روبوٹس بھی تیراکی کرتے نظر آئینگے۔ ویسے تو مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھر میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں جاپانی ماہرین نے ایک ایسا جدید اور دلچسپ روبوٹ تیار کیا ہے جو تیراکی میں ماہر ہے۔ سائنسدانوں نے اس روبوٹ کی ابتدائی طور پر پانی کے اندر اور باہر کئی کامیاب تجرباتی آزمائشیں بھی کی ہیں۔ اس منفرد روبوٹ کے ہر حصے میں کئی چھوٹی چھوٹی موٹریں نصب ہیں جن کے ذریعے یہ انسان کی طرح ہاتھوں اور پیروں کو انتہائی مہارت سے حرکت دیتے ہوئے پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.