17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:38
چین میں سفرکا مزہ دوبالاکرنے کیلئےرینبو ٹنل تیار
بیجنگ ......چین میں سفرکا مزہ اور ہو جائےگا دوبالا،کیونکہ سفر میں دلچسپی برقراررکھنے کےلئے رینبو ٹنل تیار کی جارہی ہے،صوبہ ہنان میں تعمیر کی جانے والی 400میٹر طویل رنگوں سے سجی یہ ٹنل تین حصوں پر مشتمل ہے ،ٹنل کے شروع اور آخر کے حصوں میں رنگین المونیم کی پلیٹیں لگی ہوئی ہیں یہ رینبو ٹنل اگلے ماہ عوام کیلئے کھول دی جائےگی ۔