17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:59
امریکی خاتون نے دنیا کی سب امیر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا
نیو یارک.......شمالی امریکاسےتعلق رکھنے والی خاتون کرسٹی والٹن Christy Walton نے دنیا کی سب امیر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ان کی دولت کا اندازہ سینتیس اعشاریہ نوارب ڈالر ہے۔کرسٹی والٹن امریکی سُپر مارکیٹ وال مارٹ( walmart ) کے مالک جان والٹن کی بیوہ ہیں ۔ 2005 میں جان والٹن کے انتقال کے بعد وراثت میں انہیں ایک بڑا حصہ ملااور اب دنیا کی اس امیر ترین خاتون کی کل دولت 37اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق امریکا سے ہے، جن میں مرد و خواتین دونوں ہی شامل ہیں۔ دنیا کے دو ہزار 325 ارب پتی افراد میں سے 609 امریکی ہیں۔کاسمیٹک مصنو عات بنانے والی کمپنی L'Oreal کی مالک اور سب سے بزرگ امیر ترین خاتون لی لیانے بیٹن کورٹ ( Liliane Bettencourt) گزشتہ سال ہی 92 سال کی ہوئی ہیں ، ان کی دولت کی مالیت 31اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔ لی لیانےدنیا کی دوسری امیر ترین اور یورپ کی سب سے امیر خاتون ہیں ، بر اعظم یورپ میں 775 ارب پتی افراد آباد ہیں ، تیسرے نمبر پر امیر ترین خاتون کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔60سالہ جینا رِن ہارٹ( Gina Rinehart )ہیں جن کی کل دولت 14اعشاریہ 8 ارب ڈالر ہیں ۔میکسیکو کے ارب پتی کارلوس سلم کی بیٹیاں وینیسا، ماریا اور جووانا ۔ جنوبی امریکا کی امیر ترین خواتین ہیں ، تینوں کے کل اثاثوں کی مالیت19 ارب ڈالر بنتی ہے،چین کی 33سالہ ینگ ہوئی یان امیر ترین خواتین کی فہرست میں سب سے کم عمر ہیں۔۔ یہ 6اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک اور ایشیا کی سب سے امیر خاتون ہیں ۔اس وقت دنیا بھرمیں سوا دو ہزار ارب پتی افراد میں سے صرف 12فیصد خواتین ہیں،جن کی تعداد286 اور اوسط عمر 61 سال ہے ۔یہ اعداو شمار عالمی ادارے ویلتھ ایکس اینڈیو بی ایس بلینئر Wealth-X and UBS Billionaire نے جاری کئے ہیں ۔