18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:38
امریکا:سپرکار تیار ،رفتار2سو میل فی گھنٹہ
کیلی فورنیا.....امریکی شخص نے 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی سپر کار بنا ڈالی۔عام طور پر تو لوگ کار خریدتے ہیں لیکن ان صاحب نے تو خود ہی کار تیار کر ڈالی۔جی ہاں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے لیوک رچرڈز نامی شخص نے اپنے ہاتھوں سے ایسی جدید سپر کار بنائی ہے جو 2 سو میل گی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کار کی سب سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ انتہائی پاور فل انجن کی حامل یہ کار3 سیکنڈ میں 60 کلو میٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔خوبصورت ڈیزائن کی حامل اور کئی خصوصیات سے آراستہ یہ کار 80 ہزارپاؤنڈ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔