تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:56

65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے آرٹ کا دلکش شاہکار تیار

دبئی ..........ماہر فنکار نے 65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے آرٹ کا دلکش شاہکار تیار کرلیا۔ ایک ماہر فرانسیسی آرٹسٹ نے ناکارہ اور استعمال شدہ سی ڈیز کو دوبارہ سے کار آمد بناتے ہوئے آرٹ کا ایک دلکش شاہکار تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک عمارت کے داخلی راستے میں تیارکر دہ اس آرٹ کے نمونے کو 65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے بنایا گیا ہے جنہیں ایک کپڑے کے اوپر ترتیب سے لگا کر پہاڑ نما فن پارے کی شکل دی گئی ہے جو لائٹس اور سورج کی روشنی میں مزید دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ 65ہزار سی ڈیز کا یہ شاہکار اپنی انفرادیت کے باعث لوگوں اور سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.