18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:29
جاپانی ماہرین نے آئرن مین طرز کا روبوٹک سوٹ تیار کرلیا
ٹوکیو........جاپانی ماہرین نے ’’آئرن مین‘‘ طرز کا دیوہیکل رو بوٹک سوٹ تیار کرلیا۔ ایک ملین ڈالر میں فروخت کیلئے پیش۔ جاپانی ماہرین نے ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسا روبوٹک سوٹ تیار کرلیا ہے جسے پہن کر سائنس فکشن فلم آئرن مین کے مشینی ہیرو کی طرح سڑکوں پر آزادانہ گھوما جاسکتا ہے۔ 13فٹ اونچے 4ٹانگوں پر مشتمل اس وزنی روبوٹک سوٹ کے اوپری حصے میں پائلٹ کیلئے ایک کاک پٹ موجود ہے جس کے اندر بیٹھ کر اسے کنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت بھی دی سکتی ہے۔ 5 ٹن وزنی اس روبوٹک سوٹ کو فروخت کیلئے بھی پیش کردیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت ایک ملین ڈالر مختص کی گئی ہے جواس میں بیٹھ کر چلانے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون اور آئی فون سے بھی با آسانی کنٹرول کیاجا سکتا ہے ۔