18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:22
’’اسنو بکٹ چیلنج‘‘58 سالہ چینی شخص نے جیت کر عالمی ریکارڈ بنادیا
بیجنگ......چین میںمنفی 20 درجہ حرارت میں کھیلا گیا ’’اسنو بکٹ چیلنج‘‘58 سالہ جن سانگ ہائو نے جیت کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔شمال مشرقی شہر ہربن میں درجنوں افراد نے " اسنو بکٹ چیلنج" میں حصہ لیا، 58سالہ جن سانگ ہائو نے 100 منٹ میں 100 بکٹس اسنو انڈیل کر مقابلہ بھی جیتا اور عالمی رکارڈ بھی بنادیا۔جن ہائو ،چین کا آئس مین کے نام سے مشہور ہےاور 2011 میںمنفی 36ڈگری سینٹی گریڈ میں دو ورلڈریکارڈ قائم کرچکا ہے ، منتظمین کہتے ہیں کہ جن ہائو کا مقصد لوگوں میں ورزش کاشعور اجاگر کرنا ہے۔