20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:40
میکسیکو،اسپین: سیکڑوں افراد پالتو جانوروں پر دَم کر وانے پہنچ گئے
میڈرڈ........بچوں کوبیما ریوں اور بُرے اثر ات سے بچا نے کے لیے تو اکثر بزرگوں سے دَ م کر وایا جا تا ہے لیکن میکسیکو اور اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سیکڑوں افراد پالتو جانوروں پر دَم کر وانے پہنچ گئے ۔میکسیکو میں کارڈینلز کے پاس جبکہ میڈرڈ کی سینٹ انتھونی چرچ میں سینکڑوں افراد اپنے پالتوکتوں، پرندوں سے لیکرگائے، مگرمچھ،سانپ،بلی،بکری اور خرگوش سمیت دیگر جانوروں کے ہمراہ پہنچے جہاں پا دری نے ان جانوروں پر مقد س پا نی کا چھڑ کا ؤ کیا اور انکے لیے دعائیہ رسومات ادا کیں۔مقامی عقیدے کے مطا بق اس رسم سے جا نور بیماریوں سے محفو ظ اور لمبی عمر تک زندہ رہتے ہیں ۔