تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:56

جرمنی اور فلپائنز میں رنگوں سے نہلانے کی انوکھی میراتھن

منیلا.......اب زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے دوڑ لگائیں۔جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھُلاتے ہوئے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔گذشتہ دنوں فلپائنزکے دارالحکومت منیلا اور جرمنی میں اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.