تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:27

کولمبیا میں ننھا منا سومو پہلوان ،عمر 10ماہ،وزن20کلوگرام

بگوٹا......کولمبیا میں دس ماہ کی بچی کا وزن پانچ سال کے بچوں کے برابرہے، ننھا منا سومو پہلوان دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں۔کولمبیا کے قصبے لبانو سے تعلق رکھنے والی دس ماہ کی بچی جوانیتا ویلن ٹینا ہرنانڈز کا وزن 5سال کے بچوں کے برابر20کلوگرام ہونے پر بچی کی والدہ سمیت مقامی ڈاکٹرز بھی حیران و پریشان نظر آرہے ہیں۔جوانیتا کی والدہ کے مطابق پیدائش کے وقت اس بچی کا وزن عام بچوں کی طرح 6پونڈ تھا تاہم چند ہفتوں میں اچانک اسکا وزن غیر معمولی حد تک بڑھنے لگا جس سے انہیں تشویق لاحق ہوئی۔مالی طور پر غیر مستحکم ننھی بچی جوانیتا کی والدہ نے امدادی تنظیم کا سہارا لیا ہے جسکی مددسے اب دارالحکومت بگوٹا میں بچی کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.