21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:56
چین میںتھری ڈی پرنٹرکے ذریعےگھر کی تعمیر
بیجنگ ......چین میں ایک گھر کو تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے۔اس کی قیمت صرف 8 کروڑ یوان ہے۔ جیانگ ژو صوبے میں ایک گھر کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے ۔گیارہ سو اسکوئر میٹر رقبے کا گھر سوزہو شہر کے انڈسٹریل پارک میں قائم کیا گیا ہے ۔گھر کی دیواریں چھ اعشاریہ 6 میٹر اونچی ،10میٹر چوڑی اور32میٹر طویل ہیں ۔ دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد ترین گھر ہے۔ اس گھر کی تیاری کے لیے ری سائیکل تعمیراتی سامان، شیشہ، لوہا اور سیمنٹ استعمال کیا گیا ہے۔