تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:11

کیلیفورنیا :گولڈن گیٹ برج پر ٹریفک کیلئے زپر ٹیکنالوجی نصب

کیلیفورنیا ..........کیلیفورنیا کے گولڈن گیٹ برج پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 30ملین ڈالرکی زپر ٹیکنالوجی نصب کردی گئی۔ دنیا کے کئی بڑے شہروں میں سفری سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ایک معمول بن چکا ہے اور اکثر اوقات تو لوگ گھنٹوں سڑکیں کھلنے کے انتظار میں گزار دیتے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع گولڈن گیٹ نامی مصروف برج پر بے ہنگم ٹریفک سے بچنے اور گاڑیوں کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جدید زِپر ٹیکنالوجی نصب کردی ہے۔ موویبل بیریئر سسٹم نامی یہ ٹیکنالوجی 30ملین ڈالر کی بھاری رقم سے تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے صبح کے اوقات میں ایک ٹریک کی چوڑائی بڑھادی جاتی ہے جبکہ شام کے اوقات میں دوسرے ٹریک کی چوڑائی کو پھیلا دیا جاتا ہے۔ گذشتہ 50برس سے اس برج پر ٹریکس کو ٹریفک کی روانی کے حساب سے تقسیم کرنے کیلئے ایک اہلکار ٹرک پر سوار ہوکر بڑ ے بڑے پلاسٹک کون رکھتا تھا جو اکثر اوقات حادثات کا سبب بنتے تھے۔ تاہم اب 1اعشاریہ 7 میل لمبے اس برج پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل زِپر نصب کردیئے گئے ہیں جو ٹریفک کی روانی کے حساب سے ٹریک کی چوڑائی کم یا زیادہ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.