تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:11

بھارت :بھکاریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

نئی دہلی ........ ٹیکنالوجی سے آشنا بھارتی بھکاری کریڈٹ کارڈ مشین بھی ساتھ رکھتا ہے۔ مہذب معاشروں میں عام طور پر اپنی ضرورت کیلئے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت میں تو بھکاریوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے ایک سگنل پر بھیک مانگنے والے اس بھکاری کے پاس وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو عام طور پر بھکاریوں کیلئے بھیک ملنے کی راہ میں رکاوٹ بن کر سامنے آجاتی ہیں۔ اگر بھیک دینے والے کے پاس کْھلے پیسے نہیں تو پریشانی کی کوئی بات ہی نہیں۔ بھکاری جھٹ اپنا تھیلا کھولتا ہے اور بھیک رکھ کر باقی کْھلے پیسے واپس کردیتا ہے اور تو اور اس بھکاری کے پاس کریڈٹ کارڈ مشین جیسی جدید سہولیات بھی میسر ہیں جس کی مدد سے یہ کارڈ چارج کرکے مطلوبہ بھیک اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.