21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:9
اینڈرو میڈا گلیکسی کی 1اعشاریہ5 ارب پکسل کی تصویر جاری
کیپ کنیورل...... کبھی دیکھی ہے اتنی بڑی تصویر،نہیں نہ تو اب دیکھیں،امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 25 لاکھ نوری سال سے زائدفاصلے پر موجود Andromeda گلیکسی کی شاندار تصویر جاری کر دی ۔امریکی خلائی ادارے نے زمین سے 25 لاکھ نوری سال سے زائدفاصلے پر موجود Andromeda گلیکسی کی 1اعشاریہ5 ارب پکسل کی تصویر جاری کی ہے۔10کروڑ ستاروں پر مشتمل اِس کہکشاں کی یہ شاندار تصویر ای ایس اے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہے۔تصویر میں موجود کہکشاں کوآنکھوں سے براہ راست دیکھنےکیلئے آپ کو 40 ہزار نوری سال کا سفرکرنا پڑے گا۔