21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:16
اب شور مچائیں اور گاڑی بھگائیں
برلن .......زور زور سے چیخیں اور تیز گاڑی دوڑائیں، کیونکہ اب کا ر کی رفتار ایکسلیریٹر دبانے سے نہیں بلکہ شور مچانے سے بڑھے گی۔ جرمن کمپنی نے ایسی کار تیار کی ہے جس کی رفتار ایکسلیریٹر دبانے سے نہیں بلکہ شور مچانے سے بڑھتی ہے۔ اس انوکھی کار میں ایکسلیریٹر کے نظام کو آواز کی طا قت ناپنے اور اسے توانائی میں بدلنے کے جدید نظام سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب اس گاڑی میں بیٹھے افراد جتنی زور سے چلائیں گے گاڑی اتنی ہی تیز رفتاری سے دوڑے گی۔