22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:59
چین میں عورت دکان دار کا موبائل فون لے اڑی
بیجنگ..........چین میں ایک عورت نے دکاندار کا موبائل فون چُرالیا۔کیمرے کی آنکھ نے چوری کا منظر محفوظ کرلیا۔ ژہینگ ژہو شہر میں ایک عورت کپڑے کی دکان میں داخل ہوئی اور دکاندار سے کپڑے دکھانے کے لیے کہا۔ اس دوران اس کی نگاہیں کیشیر کے پاس رکھے فون پر جمی ہوئی تھیں۔ موقع ملتے ہی اس نے قیمتی فون اپنی جیب میں ڈالا اور رفوچکر ہوگئی۔ یہ ساری کارستانی دکان میں نصب دو کیمروں میں محفوظ ہوگئ۔ پولیس اس عورت کو تلاش کررہی ہے۔