23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:39
برطانوی انجینئر نے کاٹھ کباڑ سے سپر کار بنا ڈالی
لندن .....برطانوی کاؤنٹی بکھنگم شائر سے تعلق رکھنے والے 53سالہ ماہر انجینئرنے15 ہزارپاؤنڈ کی لاگت سے لگژری اسپورٹس کار تیار کر لی ہے، جس کی اصلی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈہے ۔مکمل طور پر ناکارہ اشیا ء اور پرانی گاڑیوں سامان سے بنائی گئی سپر لگژری اسپورٹس کار 200میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کی تیاری میں نِک ٹرومین نامی ماہر انجینئرکو5سال کا طویل عرصہ لگا۔یہ انوکھی گاڑی نہ صرف دیکھنے میں ہو بہو حقیقی گاڑی سے مشابہہ ہے بلکہ سہولیات اور کارکردگی میں بھی کسی طور کم نہیں۔