تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:30

تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں ننھا ہاتھی سائیکل چلانا سیکھ گیا

منیلا......سیر و تفریح کی غرض سے ہاتھیوں پر سواری کے مزے تو کافی لوگوں نے لئے ہی ہونگے، لیکن اب تو ہاتھی سائیکل بھی چلانے لگ گئے ہیں۔جی ہاں تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں موجود یہ ننھا ہاتھی سائیکل چلانا سیکھ چکا ہے اوروہ یہاں کا رخ کرنے والے سیاحوں کے سامنے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتا رہتا ہے۔ہاتھی کے مالک نے اس مقصد کیلئے اسے خاص طور پر ٹریننگ دی ہے، جس کے بعد یہ ہاتھی تین پہیوں والی سائیکل با آسانی چلانے لگا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھائی لینڈ کے چڑیا گھر کے ہاتھی مصوری اور رقص کا مظاہرہ کر کے سیاحوں کو حیران کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.