تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:12

ٹائیٹینک میں بچنے والی خاتون کا خط 12 ہزار ڈالر میں نیلام

لندن .....شہرہ آفاق جہاز ٹائیٹینک کی بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کا خط12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا، یہ خط لیڈی لوسی گورڈن نے تحریر کیا تھا جو 15 اپریل 1912کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے والے جہاز ٹائیٹینک میں سوار تھی۔نیو انگلینڈ میں ہونے والے آکشن میں یہ خط 12 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔یہ خط لیڈی لوسی گورڈن نے بچ جانے کے 2 ماہ بعد اپنی ایک دوست کے نام تحریر کیا تھا۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ انگلستان میں جس طرح ہمارے ساتھ برتائو کیا جارہا ہے ،اس سے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی جان بچا کر بالکل ٹھیک نہیں کیا۔جب ٹائٹانک جہاز ڈوب رہا تھا تو لیڈی لوسی نے لائف بوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی تھی اور اس کشتی میں ان کے ہمراہ صرف چند ہی افراد تھے، جس پر انہیں ہمیشہ تنقید کا سامنا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.